Advertisement
Advertisement
Advertisement

کارگل کے ہیروکرنل شیرخان کا اکیسواں یوم شہادت

Now Reading:

کارگل کے ہیروکرنل شیرخان کا اکیسواں یوم شہادت
شیرخان

پاک فوج کے بہادر سپوت اور معرکہ کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا آج 21واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

معرکہ کارگل میں اپنی بہادری، جوانمردی اورذہانت سے دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید 1970 کو صوابی میں پیدا ہوئے۔

والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیرخان رکھ دیا تھا ۔

گورنمنٹ کالج صوابی سے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ائیرمین کے طور پر پاکستان ائیر فورس میں خدمات پیش کیں۔1994میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

1998میں انہوں نے خود کو لائن آف کنٹرول پر تعیناتی کیلئے پیش کیا جہاں وہ27 ویں   سندھ رجمنٹ کی طرف سے ناردرن لائن انفنٹری میں تعینات ہوئے۔

Advertisement

کرنل شیرخان نے بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے لیے اپنی خدمات خودپیش کیں توانکی تعیناتی17 ہزار کلومیٹرکی بلندی پرگلتری کے مقام پرکی گئی، جہاں انہوں نے پانچ حفاظتی چوکیاں  قائم کیں ۔

بھارتی فوج نے کئی باران چوکیوں پرقبضہ کیلئے حملہ کیالیکن ہربار کرنل شیرنے اپنے جوانوں کے ساتھ ان کاجوانمردی سے مقابلہ کیا۔

آخر کار بھارتی فوج نے کرنل شیر خان کی چوکی پر قبضہ کرنے کیلئے 2بٹالین فوج کے ساتھ حملہ کیا لیکن کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے بہادری سے اپنے 21جانبازوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور جوانمردی سے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی ٗ ان کی شجاعت کا اعتراف بھارتی فوج نے بھی کیا ۔

حکومت پاکستان نے ان کی بہادری کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر