
لیونل میسی کیر یئر میں 700 گول بنانے والے دنیا کے ساتویں فٹبالر بن گئے۔
لیونل میسی نے اسپینش لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف کیر یئر کا 700واں گول کیا۔
اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف میچ کے گیارہویں منٹ میں برتری حاصل کی ۔
تاہم سول نے 19 ویں منت میں یہ برتری ختم کردی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف میں مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔میچ کے 62 ویں منٹ میں سول نے پنلٹی پر دوسرا گول کرکے میچ برابر کردیا۔
دوسرے ہاف میں بارسلونا کو پنلٹی ملی جس پر لیونل میسی نے گول کردیا۔یہ ان کے کیریئر کا 700واں گول تھا۔وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے ساتویں فٹبالر بن گئے۔
اس کے علاوہ میسی بارسلونا کے لئے بھی 630 گول کرچکے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ پہلے بارسلونا دوسرے اور ایٹلیٹکو میڈرڈ تیسرے نمبر پر ہے۔
لیونل میسی سے پہلے یہ اعزاز جوزف بیکان (805)، روماریو (772)، پیلے (767)، فیرنس پوسکاس (746)، گریڈ مولر (735) اور کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News