فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چو ہدری نے لکھا ہے کہ ذُوالحج1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہو چکی ہے۔
ذُوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10:33 پر ہو چکی ہے. آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائیگا، ہاں اگر بادل ہیں Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں بالکل صحیح مقام دیکھیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2020
ان کا مزید کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
