
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی ہے ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بازار اور پلازے عید سے دو تین روز قبل بند رہیں گےجبکہ مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ دہی، تندور اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News