
قومی ائیر لائن پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں عائد پابندی کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام نے برطانیہ کیلیے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے،پی آئی اے کی جانب سے متبادل ذرائع سے مسافروں کو پاکستان سے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر تک براہ راست لے جایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے برطانیہ کیلیے 14 اگست سے پروازوں کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔عید کے فوراً بعد پروازوں کے اوقات اور مکمل شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب برطانوی ائیرلائن برٹش ائیرویز نے صرف ایک پاکستانی شہر اسلام آباد کیلیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برٹش ائر ویز کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اور لندن کے درمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں گی۔
ترجمان برٹش ائیر ویز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ فلائٹس سے ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے تاہم سفر کے دوران مسافروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News