
سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمدنے ریلوے کے سفر کو مسافروں کیلئے محفوظ بنانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے ریلوے میں بھرتیوں کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں ریلوے میں ایک لاکھ بھرتیاں کرینگے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کہ وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے؟ جبکہ ریلوے کے پاس پہلے ہی 77 ہزار ملازمین ہیں، چائنا سے ایم ایل ون کا ملنے والا پیسہ ایک لاکھ ملازمین ہی لے جائیں گے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے ریلوے کے سفر کو مسافروں کیلئے محفوظ بنانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News