
ورسٹائل گلوکار و اداکار فرحان سعید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرحان سعید نےسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اُن کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں۔
گلوکار و اداکار کا اپنے رول ما ڈل کے بارے میں کہنا ہے کہ میں سوئنگ کے سلطان اور اپنے دور کے بہترین بالر وسیم اکرم کا ہمیشہ سے ہی پُرستار رہا ہوں پھر چاہے وہ گراؤنڈ میں ہوں یا گراؤنڈ سے باہر ہوں۔‘
فرحان سعید نے لکھا کہ مجھے جب بھی وسیم بھائی سے ملاقات کا موقع ملا تو ہر بار اُن کی اعلیٰ شخصیت اور خوش اخلاق رویے نے مجھے خوش کیا، کرکٹ کے لیے ان کی قطع لگن اور پاکستان سے ان کی بے مثال محبت قطعی الہام ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بطور کرکٹر، کمنٹیٹر، کوچ اور اُن کے متعدد باصلاحیت کام کو دیکھا جائے تو وسیم اکرم ہم سب کے لیے ایک مثالی رول ماڈل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News