
شمالی وزیرستان
سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہناہے کہ لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کا بایاں ہاتھ اور بایاں پاؤں پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
سندھ میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 اور پورے ملک میں 58 ہو گئی ہے۔
حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جولائی میں محدود پیمانے پر کراچی میں اور اگست میں پورے سندھ میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News