
مہلک وبا کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دونوں نے گھر پر ہی قرنطینہ اختیار کرلیا تھا۔
تاہم کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو ممبئی کے نانا وتی اسپتال کے آئسولیشن روم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایشوریا کے شوہر ابھیشک بچن اور سسر امیتابھ بچن پہلے ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں داخل ہیں۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News