Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت نے نئے خطرے سے آگاہ کردیا

Now Reading:

عالمی ادارہ صحت نے نئے خطرے سے آگاہ کردیا

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرٹیڈروس نے نئے خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت نے نئے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب خطرہ صرف وائرس نہیں رہا ہے۔

 بلکہ عالمی و قومی سطح پر قیادت کا اور یکجہتی کا فقدان بھی ایک خطرہ ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرٹیڈروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا نےکسی ملک کونہیں چھوڑا ہم سب کو عاجز کر دیا ہے، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا کہ اب خطرہ صرف وائرس نہیں رہا بلکہ عالمی وقومی سطح پرقیادت کا اور یکجہتی کا فقدان بھی ایک خطرہ ہے، کورونا کی وبا عالمی یکجہتی اور قیادت کیلئے ایک امتحان ہے۔

Advertisement

سربراہ ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہ ہماری تقسیم پر وائرس پھیلےگا لیکن متحدہونے پر ناکام ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس کے ہوا کے ذریعے پھیلاؤ کے شواہد بھی مل رہے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس عمومی طور پر وبائی مریض کے منہ یا ناک سے نکلنے والے وائرس کے جز سے پھیلتا یا پھر دوسرے کو متاثر کرتا ہے۔

دوسری جانب اب عالمی ادارہ صحت نے وبا کے پھیلاؤ سے متعلق نئے خطرے کی طرف اشارہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 32 ممالک سے 239 سائنس دانوں نے مشترکہ خط شایع کیا ہے جس میں باقاعدہ طور پر ہوا میں وائرس کی موجودگی کے شواہد اور ثبوت درج ہیں۔

واضح  رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ ملکوں میں وائرس کی ہوا میں موجودگی سے جو بھی سانس لے رہا ہے وہ کورونا کا شکار ہورہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر