
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی چور کابینہ نے نالے صاف نہیں کروائے اس لیے کراچی دریا بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کراچی کے نالے پاکستان تحریک انصاف نے صاف کیے تھے تو کراچی بارش میں ڈوبا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ، وہ کام نہیں کرواتے بس شور مچاتے ہیں ، انہوں نے نالوں سے کچرا صاف نہیں کرایا اس لیے شہر تالاب بنا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال شہر کراچی کی کلین مہم میں وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کرائے تھے، 44 ارب لگے تھے اور نالے صاف ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کل بڑا تماشہ ہوا ہے ، شہر کے نالے اس بار چور اور کرپٹ حکومت سندھ نے صاف نہیں کرائے جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News