وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے کامیاب نتائج ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آکسیجن اور وینٹیلیٹر پر موجود کورونا مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی۔
20 جون کو پاکستان بھر میں کرونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے. کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 تھی. یعنی 28 فیصد کمی. سمارٹ لوک ڈاؤن اور sop کی انتظامی کاروائی کا اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 11, 2020
انہوں نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔ کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 تھی، یعنی 28 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اسد عمر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کے کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہوگی اور روزگار بھی چلتا رہے گا۔ ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کے کرونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے. حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا ریے گا. ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 11, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
