Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Now Reading:

بلاول بھٹو کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
bilawal

  بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں ، چیئرمین نیب استعفی دیں اور گھر جائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ اب نیب کے قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا، نیب کو تالا لگائیں اور غیر آئینی ادارے کو بند کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود کہہ رہے ہیں پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، بتایاجائے پنجاب میں کرپشن کون کررہا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا یہ پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، کیا آج بھی کرپشن کی ذمہ داری ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہے؟

بلاول نے کہا کہ نیب کو اپنے آپ کو واضح کرنا چاہیے، حکومت کے میگا اسکیمز پر نیب ایکشن نہیں لے رہا۔ پہلے صرف ہم کہتے تھے اب عدلیہ نے بھی کہہ دیا فیس نہیں کیس دیکھنے والا مذاق بند کریں نیب کو ختم کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا چاہیے، بلاتفریق احتساب کیلئے سب کو مل کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ عید اورشہبازشریف کی صحت یابی کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی ہوگی، ن لیگ سے اے پی سی پر تفصیلی بات ہوئی۔

Advertisement

ان کا کہناہے کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، پنجاب میں آن ٹریننگ وزیراعلیٰ نہیں رکھا جاسکتا، پنجاب اس سے بہتر کا مستحق ہے، جب ایسے وزیرہوں گے تو پنجاب کے ساتھ یہی ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ پنجاب کی ٹیم ناکام، نااہل اور نالائق ہے،  پی ٹی آئی نے پنجاب کی زراعت تباہ کردی، ہمارا کسان ایمرجنسی میں ہے،کسان کی معاشی صورتحال خراب ہورہی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر