
وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر نمایاں لیڈر کے طور پر کیسے ابھرے، وزیراعظم آفس نے سفارتی محاذ پر وزیراعظم کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے حکومت کو سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں کے حوالے سے جار کردہ ویڈیو میں وزیراعظم کی عالمی سطح پر مقبولیت کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں مودی کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو دکھایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں افغان امن،سعودی ایران تنازع میں مصالحتی کردارپرروشنی ڈالی گئی ہے جبکہ یو اے ای، امریکہ کے ساتھ مثالی تعلقات بنانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دو سالوں میں ہونے والے اہم واقعات کو ویڈیو میں دکھایا گیا جبکہ ازلی دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔
تمام محکمے اور ادارے عوام کی خدمت جاری رکھیں، وزیراعظم
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شاندار سفارتی کوششوں کا نہ صرف ثمر پاکستان کو ملا بلکہ ملک کا وقار اور اہمیت کو بڑھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News