امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ دو سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن کے الیکٹرک کونوٹس تک نہیں دیا، حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پرہماری بات نہیں سنی جارہی اس لیے ہم دھرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ادارے کو قومی تحویل میں لیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
