وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی، پائلٹس کےجعلی لائسنس کامعاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں سول ایوی ایشن حکام کومشکوک پائلٹس کے معاملے پربریفنگ دے گی۔
اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی، معاشی اورکورونا صورتحال پر بھی غورہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
