فوادچوہدری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلوں پر پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ عمران خان کے سوا کسی اور سےاصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں، وزیراعظم نے اہم فیصلوں پر پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ استعفے دینے والے دونوں معاونین خصوصی اپنا موقف دے چکے ہیں، تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، اس وجہ سےاستعفیٰ دیا۔
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی کاکہنا ہے کہ بھارت سے ادوایات درآمد کے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا کا اس سے تعلق نہیں ہے۔
فواد چوہدری کامزید کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے معاملات پر خدشات ہیں، صوبائی حکومت سہولیات دینے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ این ایف سی پر گلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
