
ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ ہم کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دے سکے، قوم مایوسی کا شکار ہے کہیں سے اُمید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے سروسز اسپتال کا دورہ کیا، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی قائدین کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کریں، بالخصوص سندھ حکومت کے ساتھ مشاورت کریں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ آپس میں مل بیٹھ کر حل نکالنے کی کوشش کریں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان ، شہباز شریف اور دیگر سیاسی قائدین سے ملاقات کریں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے نکلیں گے تو اگلے انتخابات ہو سکیں گے، کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News