
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اب شہباز شریف وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تقلید کرتے ہوئے فرنٹ فٹ پر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے شہباز شریف پورے ملک میں کورونا کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں گے، ن لیگ کے صدرجس دھج سے ریلیف لینے عدالت گئے، امید ہے نیب میں بھی حاضر ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News