
سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع خارج کردیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا آغاز کریں۔
سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ شوگر ملز مالکان کے خلاف غیرضروری اقدامات نہ کیے جائیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ 3 ہفتے میں شوگر ملزکی درخواستوں پر فیصلہ کریں جب کہ عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ مئی میں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فارنزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنےکی سفارش کی گئی تھی۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی تھی کہ ریکوری کی رقم گنےکےمتاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائےگی۔
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسترد کیا تھا اور اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے حکومت کو کارروائی سے روکنے کی درخواست کی تھی جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نےاسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ چینی انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ درست نہیں اس لیے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلے تک شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کارروائی معطل رکھی جائے، تاہم عدالت کی جانب سے اس درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News