Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناصر شاہ کا وسیم اکرم کے بیان پر ردعمل

Now Reading:

ناصر شاہ کا وسیم اکرم کے بیان پر ردعمل

صوبائی وزیر ناصر شاہ کاکہنا ہے کہ وسیم اکرم کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کے سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ میں اپنے پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں میرے ساتھ شہر کا دورہ کریں،شہر کی سڑکوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کس طرح پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم، اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے ، اگر آپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی گزشتہ روز کی بارش پر اپنے ایک بیان میں شہر کی حالت پر غمزدہ نظر آئے اور کہا کہ شہر کو ایک بار پھر ڈوبا دیکھنے پر کوئی حیرت نہیں ہے۔

وسیم اکرم نے سوال کیا کہ کیا بارش میں ڈوبے شہر کی یہ حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے؟ کراچی میں نکاسی آب ایک حل طلب مسئلہ حل ہے۔ ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ وسیم اکرم کے سوشل میڈیا پر کراچی میں نکاسی آپ کی تشویشناک صورتحال پر صوبائی وزیر کا ردعمل سامنے آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر