
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کو نہ جاننے کا موقف بہت کمزور ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چو ہدری نے کہا ہےکہ علی زیدی نے عزیر بلوچ سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں اور بطور وفاقی وزیر جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کی۔
پیپلز پارٹی کا موقف کہ وہ تو عزیر بلوچ اور نثار مورائ کو جانتے ہی نہیں بہت کمزور ہے، @AliHZaidiPTI نے نہ صرف سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں بلکہ ثبوت کے طور پر JIT رپورٹس بھی پیش کی ہیں اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیں،سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 8, 2020
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیں، سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News