Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

Now Reading:

راولپنڈی، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

راولپنڈی کے نواحی علاقے میال میں دو گروہوں کی پرانی دشمنی نے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی جانیں لے لیں

پولیس کے مطابق مسلح افراد جمعے کی شب مخالف گروپ کے گھر میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی کی جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 4 بچے جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے تین سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ چند روز پہلے بھی اظہر اور رب نواز گروپ کے درمیان فائرنگ سے رب نواز گروپ کی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جن کے پاس سےاسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ مرکزی ملزم اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور پھر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعےگاؤں منتقل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر