وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’اگر اسٹیٹ بینک اس قرض پر کوئی سود لینا چاہتی ہے تو یہ سود وفاقی حکومت ادا کردے‘۔
وزیر تعلیم سندھ نے وفاق سے نجی اسکولز بالخصوص چھوٹے نجی اسکولز کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز موجودہ صورتحال میں شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور اگر انہیں اس طرح کا سپورٹ حکومت کی سطح پر ملے گا تو اس سے بلواسطہ اور بلا واسطہ بچوں کو ہی فائدہ ہوگا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے ان اسکولوں کو ریلیف فنڈز فراہم نہیں کیے جاسکتے البتہ اگر اسٹیٹ بینک کے ذریعے بلا سود قرض یا قرض پر سود وفاق برداشت کرلے تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نےکہا کہ اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم سے بات کرکےاس تجویز سے نہ صرف آگاہ کیا جائے گا بلکہ ان سے اس پر عملدرآمد کیلئے بھی تجویز دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
