Advertisement
Advertisement
Advertisement

پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنایا جا رہا ہے

Now Reading:

پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنایا جا رہا ہے
maryam

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجو دہ حکومت  پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو بی آر ٹی کے ساتھ کیا، پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کس منصوبے سے پیسے کیسے کمانے ہیں، یہ کوئی عمران صاحب سے سیکھے، جس کمپنی پر پرچہ درج کرانا اور بلیک لسٹ کرنا چاہیے تھا، مزید ٹھیکے دے دیئے، چونکہ پیسے کھا رہے ہیں، اس لیے منصوبہ مکمل ہو نہ ہو، ٹھیکہ اسی کمپنی کو ملے گا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا  کہ بی آرٹی بنانے والی کمپنی کو2.248 ارب کے منصوبہ جات مفادات کےٹکراؤ کی کھلی مثال ہے،یہ وہی کمپنی ہے جس کا کیس وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مشکوک کمپنی کو منصوبے دینے کا مطلب اسلام آباد کو بی آرٹی پشاور بنانے کی تیاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر