فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک نتائج میں کم نمبروں والے طلبہ کے لیے خصوصی امتحانات کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا خصوصی امتحانات کااعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق خصوصی سالانہ امتحانات 2020 کاآغاز 23 ستمبر سے ہوگا جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق بچوں کو پروموٹ کررہے ہیں اور نویں کلاس کی کارکردگی کی بنیاد پر دسویں کے طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبر دیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
