پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے رابطوں نے حکومتی اسٹپنیوں کی نیندیں حرام کردیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کے اکثر وزراء اپنی جعلی کارکردگی رپورٹس عمران خان کو بھیجتے ہیں، عمران خان جعلی کارکردگی رپورٹس دیکھ کر بغلیں بجانا شروع کر دیتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ چار سیٹوں پر وزیراعظم بننے والے کو سب سے زیادہ خوف شہبازشریف کا ہے، کرائے کی اسٹپنیاں شہبازشریف پر تنقید سے اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نئے پاکستان میں عمران مافیا کا جو پیروکار اپنی دیہاڑی لگا لیتا وہ اچانک مستعفی ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمیع اللّٰہ چوہدری نے آٹے بحران میں دیہاڑی لگوائی وہ غائب ہوگئے، اسد کھوکھر نے دیہاڑی لگائی وہ بھی اچانک مستعفی ہوگئے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کا ایک ہی مقصد دیہاڑی لگواؤ اور منظر عام سے غائب ہوجاؤ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
