
ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی، کمر مشانی، داؤد خیل سمیت گردونواح میں صبح ہوتے ہی گرچ چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
محکمۂ موسمیات نے آج کراچی میں 30 سے 40 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کر دی۔
شکر گڑھ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔
زیریں سندھ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News