Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے

Now Reading:

کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے
firdous shamim

 فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی رہنماوں نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں روز دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ  کراچی میں دبا کراووربلنگ کی جا رہی ہے، عوام لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے، کمپنی کا معاہدہ پبلک کیا جائے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کےالیکٹرک 600 میگا واٹ سے زیادہ نیشنل گرڈ سے لینے کی سکت نہیں رکھتا، کےالیکٹرک نے دبا کر اووربلنگ کی ہوئی ہے، اس کے معاملات درست نہیں، کراچی کے بجلی کے نظام کیلئے کوئی اورراہیں ڈھونڈنی ہونگی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے دھرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی روزانہ 3 بجے سے 5 بجے کےالیکٹرک کے سامنے دھرنا دیا کرے گی۔

Advertisement

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اووربلنگ کا سسٹم ختم کیا جائے اور کےالیکٹرک کامعاہدہ بھی پبلک کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر