
جہلم میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرویز ڈکیت گینگ اور مویشی چوروں سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد لوٹی ہوئی نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کے مطابق پچھلے چند روز سے خطرناک پرویز ڈکیت گینگ نے ضلع بھر میں لوٹ مار اور خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، لوٹی گئی تین ٹن گندم، طلائی زیورات، نقدی اور ٹرک برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News