
پاکستان شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ،گلوکارہ،میزبان اور ماڈل عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر فنکاروں سے بد تمیزی پراپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے فنکاروں پر تنقید کرنے کے حوالےسے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام جا ری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں سوشل میڈیا پر فنکاروں اور عوامی شخصیات سے بدتمیزی کی جاتی ہے۔
And also, I don’t understand why stars, artists and public figures are bullied and hated for having an opinion and holding their own stance. One can disagree respectfully and have healthy debates and discussions. One can educate with compassion. We are all human after all.
— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) July 16, 2020
عائشہ عمر نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیوں فنکاروں کو اپنی رائے کا اظہار خیال کرنے اور اپنا موقف اختیار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر سوشل میڈیا پر اُن فنکاروں کے خلاف ایک نفرت انگیز مہم چلائی جاتی ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ بدتمیزی کرنے کے بجائے احترام کریں اور اگر کسی مسئلے پر مباحثہ کرنا ہے تو تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں، نفرت پھیلانے سے گریز کریں آخر ہم سب ہی انسان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News