
خوشخبری، عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کی زبردست پذیرائی ہو ئی ہے اور پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم نے اس اعزاز سے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔
Advertisementیوتھ سکلز کے عالمی دن کے موقع پر
میں نوجوانوں کو وزیراعظم کامیاب جوان ہنرمند پاکستان پروگرام میں شامل ہو کر خود کو جدید مہارتوں اور ہنرمندی سے آراستہ کرنے کی امید کرتاہوں۔ میں پرامید ہوں کہ مہارت یافتہ نوجوان پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اقتصادی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ pic.twitter.com/MTxDox7sZx— Usman Dar (@UdarOfficial) July 15, 2020
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شئیر کرنا چاہتا ہوں ، پاکستان کو “ایس سی او” کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کا مائیکرو فائنانسنگ میں وزیراعظم کے پروگرام 'کامیاب جوان' کے ساتھ اشتراک کا اعلان، جانیے وہ سب جو آپ جاننا چاہیں گے :@UdarOfficial #KamyabJawanProgram #AsianBank #PTIGovernmenthttps://t.co/o1GMaPpw0z
— Siasat.pk (@siasatpk) July 10, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News