Advertisement
Advertisement
Advertisement

غلاف کعبہ آج تبدیل کیا جائے گا

Now Reading:

غلاف کعبہ آج تبدیل کیا جائے گا

 مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز آج سے ہوگیا،غلاف کعبہ کسوہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد آج شام کیا جائے گا۔

غلاف کعبہ کو ’کسوہ‘ کہا جاتا ہے اور اسے ہر سال دو مرتبہ شعبان اور پھر ذی الحج کے مہینے میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفن کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس تقریب کی نگرانی کریں گے ، جس میں ہر سال کی طر ح خانہ کعبہ کا پرانا غلاف تبدیل کر کے نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غلاف کی تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتارا جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے اور اس کے بعد بالترتیب دوسرا، تیسرا اور چوتھا حصہ اتار کر اسے چڑھایا جاتاہے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ سب سے پہلے حطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھول کر نیا غلاف ڈالا جاتا ہے اور پھر اوپر سے نیچے کی طرف پھیلایا جاتا ہے۔

Advertisement

نیا غلاف کعبہ شاہ عبدالعزیز غلاف کمپلیکس کی کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 670 کلو ریشم 120 کلو سنہری اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔

لاکھوں مسلمانوں یہ تقریب براہ راست ٹیلی وژن اور انٹرنیٹ پر دیکھ سکیں گے۔

 کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر (ایس اوپیز) پر عملدرآمد کرتے ہوئے مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز کردیا گیا ہے، مسجدالحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشانات لگادیے گئے۔

ایس اوپیز کو یقینی بنانے کیلئے حج رضاکاروں کی تربیت کیلئے طواف کرایا گیا، حجاج کی قرنطینہ ختم کرکے احرام کی حالت میں طواف القدوم کی ادائیگی کی گئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر