
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور اس کا پھیلاؤ کم ہوگیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ عام عید نہیں بلکہ مختلف ہے،عید پراجتماعات،سیروتفریح سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام عید اور محرم پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کورونا سے بچاو کی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
انہوں نے کہا کہ اندازوں کے برعکس پاکستان میں کورونا کا عروج ایک ماہ پہلے آگیا لیکن وزیراعظم کے بروقت اقدامات سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا۔
ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ بہت سے ممالک میں کورونا ختم ہونے کے بعد دوبارہ آیا ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کیسزمیں 80 فیصد کمی آئی تاہم بیماری کے پھیلاؤ کو مزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News