
رات کو سونے سے قبل دیر سے کھانا کھانے کا رواج عا م ہو تا جا رہا ہے بچے ہو ں یا بڑے اب سب ہی نا صرف دیر سے سوتے بلکہ کھا نا بھی دیر سے ہی کھاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق میں دیر سے کھانا کھانے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ رات گئے دیر سے کھانا کھاتے ہیں وہ جلد موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں اور مو ٹاپا بذات خود دیگر بیماریوں کی جڑ ہے۔
جان اپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 20 صحت مند مرد و خواتین پر تحقیق کی۔
اس تحقیق کے دوران انہوں نے مذکورہ افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ایک گروپ کو 6 بجے جبکہ دوسرے کو رات دس بجے کھانے کو دیا جس کے کچھ دیر بعد دونوں سوگئے۔
ماہرین نے اس دوران ان کے جسم کی چربی جلنے کا معائنہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ دیر سے کھانا کھانے والے افراد کی چربی جلدی کھانا کھانے والوں کی نسبت 10 فیصد کم جلتی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیر سے کھانا کھانے والے افراد کے جسم میں گلوکوز کی مقدار بھی دوسروں سے 18 فیصد زیادہ پائی گئی جس کے باعث دیر سے کھانا کھانے والے افراد جلد موٹاہے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News