
خواجہ اظہار الحسن نے عید قرباں کےلئے لگائی گئی مویشی منڈیاں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے مویشی منڈی میں 24 گھنٹے جانوروں کی خریداری کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈی میں ایس او پیز و احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کے بہت سے لوگ مجبور ہیں دن میں اپنا جانور نہیں خرید سکتے ، شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور رات میں خریداری کرتے ہیں، حکومت کو شہریوں کی مجبوری کو سمجھنا ہوگا اور اس کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News