
وزیراعظم عمران خان نے عید کے فوری بعد “ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے ملاقات کی ، جس کے دوران عید قرباں کے فوری بعد “ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی عثمان ڈار اور ملک امین اسلم سے ملاقات میں ٹائیگر فورس سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو ملک بھر میں شجر کاری مہم میں شامل کرنے اور ممبران کی تعداد بڑھانے کیلئے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے کیا گیا کہ نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران 1 کروڑ درخت لگائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز نوجوانوں کےلئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے جس میں نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی جائے گی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان تیاری کریں ، وزیراعظم نئی ذمے داریوں کااعلان کرنےوالےہیں، ٹائیگرفورس نےکورونا وبا میں ذمےداریاں زبردست انداز میں نبھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News