Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ سے متجاوز

Now Reading:

ایران میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ سے متجاوز
ایران

ایران میں انسداد کورونا وائرس قومی کمیٹی کے رکن مسعود مردانی کا کہنا ہے کہ مختلف لیبارٹریوں سے ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

 حکام  کے مطابق کورونا کے متاثرین کی مذکورہ تعداد کو پیش نظر رکھا جائے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی 20 فی صد آبادی کورونا کا شکار ہوچکی ہے۔

ایران کی طلبا نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود مردانی نے کہا کہ مذکورہ اعدادو شمار ملک میں کورونا کےٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک میں  کورونا کے مزید 148 مریض  انتقال  کرگئے ہیں  جس کے  بعد  انتقال کرجانے والوں  کی مجموعی  تعداد   11 ہزار 408 ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما لاری نے کہاکہ ایران میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 878 ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کےدوران 2449 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر