Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق صدر آصف زرداری کے ٹرائل کے خلاف نئی درخواست دائر

Now Reading:

سابق صدر آصف زرداری کے ٹرائل کے خلاف نئی درخواست دائر
آصف زرداری

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے پارک لین ریفرنس میں ٹرائل کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے  جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پہلے اس قانونی نکتے پر فیصلہ کیا جائے کہ یہ ریفرنس عدالتی دائرہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے نئی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست تو پہلے سے دائر ہے، نئی درخواست تاخیری حربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی درخواست میں جو باتیں کی گئیں، دوسری درخواست میں بھی وہی بیان کی گئیں، ان کو رات کو خواب آ جاتا ہے کہ صبح نئی درخواست دائر کرنی ہے۔

Advertisement

اس موقع پرنیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست بھاری جرمانے کے ساتھ مسترد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ فردِ جرم عائد کرنے کے فیصلے کے بعد ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی، کراچی میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔

سردار مظفرعباسی نے کہا کہ ریفرنس خارج کرنے کا اختیار ہائی کورٹ کے پاس ہے، احتساب عدالت کے پاس نہیں، آصف زرداری کی نئی نئی درخواستوں کا مقصد تاخیری حربے اپنانا ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے اس موقع پر کہا کہ سردار مظفر عباسی کو خواب والے ریمارکس پر معافی مانگنی پڑے گی۔

جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ میں معافی نہیں مانگوں گا۔

اس موقع پر سجاد اکبر عباسی نے کہا کہ سینئر کونسل کے ساتھ ایسے بات نہیں کر سکتے۔

Advertisement

سردار مظفر عباسی نے سجاد اکبر عباسی کو جواب دیا کہ آپ بات نہ کریں اس ریفرنس میں آپ کونسل ہی نہیں، آپ کو حق نہیں کہ آپ بات کریں۔

آصف زرداری کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹرز کے درمیان شدید گرما گرمی ہونے پر احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے اظہارِ برہمی کیا اور وکلاء کو تنبیہ کی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ آپ کیوں شور کر رہے ہیں؟ چیخ کیوں رہے ہیں؟ میں کسی کو اپنی عدالت میں چیخنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو سیاسی اکھاڑا مت بنائیں، یہاں کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاروق نائیک صاحب آپ نے آج دلائل مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا، آپ اپنی پہلی درخواست پر دلائل دیں میں عدالتی دائرہ اختیار پر اس کے ساتھ ہی فیصلہ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر