Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ اے پی ایس کی انکوائری رپورٹ مکمل, سپریم کورٹ ارسال

Now Reading:

سانحہ اے پی ایس کی انکوائری رپورٹ مکمل, سپریم کورٹ ارسال

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی انکوائری رپورٹ  مکمل کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کےجسٹس محمد ابراہیم خان پرمشتمل انکوائری کمیشن نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ مکمل کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تین ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ انتہائی خفیہ اور سربمہر ہے۔

سانحہ اے پی ایس انکوائری کمیشن کے فوکل پرسن عمران اللہ خان نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی انکوئری کمیشن رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی جائے گی۔

رپورٹ میں کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جن میں 101 پرائیویٹ اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر افسران کے بیانات شامل ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ انکوائری کمیشن سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہید بچوں اور اساتذہ کے والدین کی درخواست پر سال 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر