Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کمیٹی کی پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کی مخالفت

Now Reading:

سینیٹ کمیٹی کی پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کی مخالفت

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں پاکستان کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نے سال 1997 سے سال 2019  تک 424 ملین ڈالر کمائے۔

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے روز ویلٹ ہوٹل کی ممکنہ فروخت کے حکومتی فیصلے پر شدید احتجاج کیا گیا اور ہوٹل کے فروخت یا جوائنٹ وینچر کی مخالفت کردی گئی۔

پی آئی اے کے سینئر افسر نجیب کامران نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران  بتایا کہ روز ویلٹ ہوٹل 1999 سے 2019 تک منافع میں تھا جب کہ کورونا کے باعث رواں برس ہوٹل کا منافع ختم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل کو  پاکستان نے 1978 میں لیز  پر لیا تھا جب کہ 1999 میں 36.5 ملین ڈالر میں خریدلیا۔

نجیب کامران کا کہنا تھا کہ خطرہ ہے امریکا اسے قومی ورثہ نہ قرار دیدے، ویسے بھی عمارت پرانی ہو چکی ہے، ہوٹل خسارے میں رہے گا لہذا اسے فروخت کر دینا چاہیے۔

Advertisement

دوسری جانب چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ نےمخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہوٹل خسارے میں جائےگا تو امریکی صدر اسے خریدنے میں دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟

سینیٹر مصطفی کھوکھر کے استفسار  پر  پی آئی اے کے افسر نے بتایا 1997 سے 2019 تک ہوٹل نے 424 ملین ڈالر کمائِے، مصطفی نواز نے کہا کہ اگر ہوٹل منافع میں ہے تو اسے فروخت کیوں کیا جا رہا ہے؟

اس موقع پروفاقی سیکریٹری ہوابازی حسن ناصر جامی نے کہا کہ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جارہا  جوائینٹ وینچر کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر غلام سرورخان نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہم سے کوئی بھی رابطے میں نہیں، یہ معاملہ ابھی زیر بحث ہے جو بھی ہوگا شفاف انداز میں ہوگا، جو بھی کریں گے ملک کے وسیع تر مفاد میں کریں گے۔

اس موقع پر سینیٹ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت یا جوائنٹ وینچر کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے بعد اس ہوٹل کی تزئین و آرائش کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر