Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکارہ سائرہ پیٹر عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کے لیے چیریٹی شوز کریں گی

Now Reading:

گلوکارہ سائرہ پیٹر عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کے لیے چیریٹی شوز کریں گی

گلوکارہ سائرہ پیٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ فنکاروں اور ان کی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے آن لائن کنسرٹ کریں گی۔

گلوکارہ سائرہ آن لائن کنسرٹ کے حوالے سے بتایا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے لندن سے آن لائن کنسرٹ کا فیصلہ کیا ہے، ہماری ٹیم نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردیں ہیں اور جیسے ہی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال بہتر ہوگی میں پاکستان پہنچ کر اپنے ساتھ فنکاروں سے ملاقات کروں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، کیمرہ مینوں اور دیگر ہنر مندوں کی مدد کے لیے آیندہ ماہ سے ان لائن شوز میں آواز کا جادو جگائیں گی۔

اس حوالے سے سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پاکستانی فنکاروں کو پریشانی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ سائرہ پیٹر نے کہا کہ حالات بہتر ہورہے ہیں لیکن روزانہ اجرت پر کام کرنے والے فنکاروں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر