
ویسے کہاجا تا ہے کہ مداح اپنے پسندیدہ اسٹار کو ان کے بچپن کی تصاویر میں بھی آسانی سے پہچان لیتے ہیں تو کیا آپ اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ آج کے دور کے کون سے مشہور ترین اداکار کے بچپن کی ہے؟جو آج کل ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔
ایک اور بات اہم ہے کہ یہ اداکار بہت ہی کم وقت میں پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوچکے ہیں اور انھیں پاکستان میں مدعو بھی کیا جا چکاہے ، پاکستان سے باہردنیا بھر میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
اب تو آپ یقینا انھیں پہچان ہی گئے ہونگے۔
اگراب بھی پہچان نہیں سکے تو ایک اشارہ دیتے ہیں کہ یہ ایک ترک اداکار کے بچپن کی تصویر ہے۔
جی ہاں۔۔۔
یہ انجین التان دوزیتان یعنی ہم سب کے پسندیدہ ارطغرل غازی ہیں۔
انجین التان26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے ۔
ایک انٹرویو میں انجین التان نے بتایا تھا کہ والدین نے ان کا نام ترک اداکاروں انگین کاگلر اور التان اربولک پر رکھا تھا، یعنی والدہ نے انجین اور والد نے التان۔
انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک ٹی وی سیریل رخسار سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔
سال2014 سے نشر ہونے والے ڈرامے دیریلیش ارطغرل نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کردیا ہے اور اب یہ پاکستانیوں کے بھی پسندیدہ ہیرو بن گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News