
صحرائے تھر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھر میں رات بھر وقفے وقفے سےبارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ آسمانی بجلی سے 18 بکریاں بھی ہلاک ہوئی ہیں۔
ننگرپارکر، چاچھرو، مٹھی ، سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش آج صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی۔
بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات تحصیل مٹھی اور کلوئی میں ہوئے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News