
گجرپورہ میں ڈاکوؤں نےلوٹ مار کرنے کے بعد 19 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی ایک کلینک پر کمپاؤنڈر ہے جسے گجر پورہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ڈاکٹر نے بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے کہ کلینک بند کرکے جارہے تھے کہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور چار ڈاکو مل کر کمپاؤنڈر لڑکی کو کھیتوں میں لے گئے اور گینگ ریپ کیا۔
پولیس کو اپنے بیان میں ڈاکٹروں نےمزید بتایا کہ ڈاکو نقدی، موبائل فون اور سونے کی بالیاں لوٹ کر لے گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہےاورملزمان کی تلاش شروع کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News