 
                                                      حج وعمرہ
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، عازمین رات منیٰ میں قیام کریں گے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وقوف عرفہ کے لیےروانہ ہوں گے۔
اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے جس کی منظوری خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دے دی ہے۔
رواں برس مناسک حج کے دوران عالمی وبا کورونا سے بچاؤکے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور عازمین کی تعداد بھی مختصر ہے۔
خطبہ سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12:15 بجے براہ راست دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق 2:15 بجے براہ راست دیکھا جا سکے گا۔
واضح رہےکہ دیگر ملکوں سے عازمین حج اس مرتبہ سعودی عرب نہیں آئے تاہم سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کا موقع دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 