
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چینی بحران میں ملوث ہیں، جب یہ حکومت آئی تو چینی 55روپے تھی، آج حکومت کی پالیسی کی وجہ سے 90اور92 روپے کلو میں مل رہی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اور پی ٹی آئی لازم اور ملزوم ہیں، وزیراعظم کے نوٹس سے پہلے چینی 80 روپے تھی تاہم پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف تحقیقات اور کارروائی ہونی چاہیے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا چینی مافیا کیخلاف کارروائی کروں گا ، کیا کارروائی ہوئی ؟
مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نوٹس نہ لیں کارروائی کریں، کرپشن اب پی ٹی آئی کے بغیر ممکن نہیں ہے، کرپشن اور پی ٹی آئی لازم اور ملزوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ہمارے پانچوں سوالات کے جوابات نہیں ملے، خان صاحب آپ دو سو ستر ارب روپے کے بارے میں جواب کب دیں گے، خان صاحب ادویات اور گندم اسکینڈل کا جواب کب دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News