
پاکستان کے طالب علم شعیب جمیل نےامریکا میں منعقدہ عالمی مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ طالبِ علم شعیب جمیل نے امریکا میں منعقدہ ‘نیشنل ہسٹری ڈے’ 2020ءکے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
‘رینبو چلڈرن آف گاڈ’ کا یہ مقابلہ 30 جون کو واشنگٹن میں ہوا تھا جس میں امریکی وغیر ملکی طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔
اس سال ‘تاریخ میں رکاوٹوں کا خاتمہ’ مقابلے کا موضوع تھا، 2019ء میں شعیب اس مقابلے میں منتخب ہوئے جبکہ 3 منتخب شدہ غیر ملکی طالب علموں کے ساتھ شعیب کا گروپ بنایا گیا تھا۔
شعیب نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے دیئے گئے موضوع پر ایک آرٹیکل لکھا تھا جس پر انہیں پہلا انعام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ‘رینبو چلڈرن آف گاڈ’ کے نام سے یہ مقابلہ ہر سال امریکا میں منعقد کیا جاتا ہے، رواں سال کورونا کی وجہ سے پراجیکٹ کے بجائے منتخب شدہ طالب علموں سے آرٹیکل منگوائے گئے تھے۔
مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے پر شعیب کا کہنا ہے کہ نمایاں کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اپنی کامیابی کو اپنے ملک کے نام کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News