Advertisement
Advertisement
Advertisement

بولیویا کی خاتون صدر کورونا میں مبتلا ہوگئیں

Now Reading:

بولیویا کی خاتون صدر کورونا میں مبتلا ہوگئیں

بولیویا کی خاتون عبوری صدر جینئین آنیز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق  جینئین آنیز نے اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ وڈیو پیغام میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نارمل محسوس کر رہی ہوں اور 14 روز کے لیے آئسولیشن میں اُمور انجام دوں گی‘۔

بولیویین صدر کے علاوہ  وزیرِ صحت، سنٹرل بینک کے سربراہ اور صدر انتظامیہ کے سربراہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر 2019 میں بولیویا کے متنازعہ صدر کی معزولی کے بعد اقتدار جینئین آنیز نے سنبھالا تھا۔ جینئین آنیز عبوری صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

بولیویا میں 44 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کے مریض میں مبتلا ہیں جب کہ 1638 مہلک بیماری سے ہلاک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر