
احساس
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے اب تک تقسیم کی جانے والی رقم کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق اب تک ملک بھرمیں 1 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے جس میں 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد رقم مستحقین میں تقسیم کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق صوبے پنجاب میں 57 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں 69 ارب 68 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جبکہ بلوچستان میں 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 73 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔
خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 60 ہزار سےزائد افراد میں 26 ارب 23 کروڑ اور سندھ میں 37 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد میں 45 ارب 46 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے ۔
آزادکشمیر میں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 51 کروڑ اور گلگت بلتستان میں 90 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں 66 ہزار سے زائد افراد میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News